پی سی بی نے بین الاقوامی تنظیم فیکا کے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات مسترد کر دئیے

جمعرات 7 مئی 2015 21:05

پی سی بی نے بین الاقوامی تنظیم فیکا کے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات مسترد کر دئیے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی تنظیم فیکا کی طرف سے پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کی زیادہ بری صورتحال نہیں تنظیم کو پاکستان کے زمینی حقائق سے پوری طرح آگاہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے جو دورہ کیا ہے وہ پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز کے حوالے سے ہونے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے پاکستان کی مدد کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ زمبابوے سکیورٹی وفد کے دورے کے بعد فیکا کا جو پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں وہ اب غلط ثابت ہو رہے ہیں اور اب پاکستان میں زمبابوے کی ٹیم کے دورے سے انٹرنیشنل کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔

وقت اشاعت : 07/05/2015 - 21:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :