ویرات کوہلی کے ایک آئی پی ایل سیزن کی کمائی 10 ٹاپ پاکستانی کرکٹرز سے زائد نکلی
رواں پی ایس ایل ایڈیشن کے ٹاپ 10 پلئیرز کی تنخواہوں کو جوڑا جائے تو مجموعی طور پر آئی پی ایل کے 6 پلئیرز اس سے زیادہ کمائی کررہے ہیں
ذیشان مہتاب
اتوار 27 اپریل 2025
13:27

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اپریل 2025ء ) بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا جس میں انہیں 3 لاکھ ڈالر( 8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضہ دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
تاہم آئی پی ایل کے سیزن 2024 میں انہیں 6.25 کروڑ روپے میں دہلی کیپیٹلز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
ادھر پی ایس ایل کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی کی دوڑ میں 9 کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، ڈیرل مچل، صائم ایوب، نسیم شاہ، محمد رضوان، شاداب خان اور میتھیو شارٹ ہیں جنہیں 1.88 کروڑ روپے ادا کیے جارہے ہیں۔
رواں ایڈیشن کے ٹاپ 10 پلئیر کی تنخواہوں کو جوڑا جائے تو مجموعی طور پر آئی پی ایل کے 6 پلئیرز اس سے زیادہ کمائی کررہے ہیں، ان میں ریشبھ پنت 27 کروڑ روپے ، شریس ایئر 26.75 کروڑ روپے ، وینکٹیش ایئر 23.75 کروڑ روپے اور ہینرک کلاسن 23 کروڑ روپے ، نکولس پورن 21 کروڑ روپے اور ویرات کوہلی 21 کروڑ رو پے کیساتھ سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 27/04/2025 - 13:27:20

Pakistan Super League 2025
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز نے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کے دہانے پر
-
لاہور قلندرز کا لاہور سفاری زو کا دورہ، غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک
-
عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے ہیرو ہیں
-
پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا