عاقب جاوید کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
ماضی کی طرح عاقب جاوید ایک بار پھر اکیڈمیز کو آباد کریں گے
ذیشان مہتاب
پیر 5 مئی 2025
12:23

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2025ء ) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی کی طرح عاقب جاوید ایک بار پھر اکیڈمیز کو آباد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور ، کراچی اور ملتان میں اکیڈمیز کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تینوں شہروں کی اکیڈمیز میں سال بھر مختلف پروگرامز جاری رہیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اکیڈمیز میں ایج گروپ پاتھ ویز پروگرام کو خاص طور پر توجہ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بنچ اسٹرنتھ پر کام کیا جائے گا اور پرفارمرز کو این سی اے میں رکھا جائے گا جہاں کوچز ان پر کام کریں گے۔
(جاری ہے)
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ملتان میں انڈر 19 کرکٹرز کو تربیت دی جائے گی اور انہیں آئندہ ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور دیگر ممکنہ کھلاڑی ہوں گی اور ان ویمن کرکٹرز کو رواں برس کے کرکٹ ورلڈ کپ اور آئندہ برس کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/05/2025 - 12:23:32

Pakistan Super League 2025
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
عاقب جاوید کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کرکٹر ہلاک
-
محمد نعیم ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے خواہاں
-
کائونٹی کرکٹ، رن لیتے ہوئے بیٹر کا موبائل گر گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
جیت اسی کی ہوتی ہے جو اچھا کھیلتا ہے‘حسن علی نے اپنا ٹارگٹ بتا دیا
-
دورہ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان