بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

بدھ 21 مئی 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آل رائونڈر سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔یہ سیریز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ٹیم کا انتخاب جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق منتخب کردہ 16 رکنی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث روف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/05/2025 - 10:50:03