چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 22 مئی 2025 18:33

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں اقبال قاسم اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 22/05/2025 - 18:33:16