لاہور قلندرز اپنا بدلہ لینے میں کامیاب

ہواوں میں اڑنے والی کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 مئی 2025 23:32

لاہور قلندرز اپنا بدلہ لینے میں کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) لاہور قلندرز اپنا بدلہ لینے میں کامیاب، ہواوں میں اڑنے والی کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے پہلے ایلیمنٹر میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی انتہائی بدترین فیلڈنگ کے باعث کراچی کنگز نے قلندرز کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے فیلڈرز کی جانب سے بے تحاشہ کیچز چھوڑنے اور گیند بازوں کی جانب سے کئی نو بالز کروائے جانے کے باعث کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا سکے۔ تاہم جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے کراچی کنگز سے فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ لاہور قلندرز اب دوسرے ایلیمنٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آخری مرتبہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل کے فائنل 4 مرحلے کے کسی میچ میں 2020 میں آمنے سامنے آئے تھے، جبکہ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو فائنل میں شکست دی تھی۔ اب لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر اپنی 5 سال پرانی شکست کا بدلہ لے لیا۔
وقت اشاعت : 22/05/2025 - 23:32:59