پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ ،محبوب پارک جمخانہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 16 جون 2015 21:56

پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ ،محبوب پارک جمخانہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) عامر کیبلز کے زیر اہتمام شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا پہلا کواٹر فائنل میچ محبوب پارک جمخانہ اور اپالو سپورٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ جو کہ محبوب پارک جمخانہ نے 63 رنز سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اپالو سپورٹس کے کپتان رضا خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا محبوب پارک جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

محمد حسن نے 51، ملک عمر فاروق 44 جمشید سلمان 37، نعیم اعظم 26، وقاص سلیم 18 اواصغر شہراز نے 28 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے سلمان علی نے 3/37، رضا خان 3/65، محمد عارف 2/32، اویس طارق 1/30 اور محمد مدثر نے 1/48 وکٹ حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

جواب میں اپالو سپورٹس کی ناقص بیٹنگ 33.3 اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی۔ سلمان علی نے 61، اویس طارق 23، تنویر جبار 16، بلال ارشاد 17 اور شیر باز خان نے 14 رنز بنائے۔

محبوب پارک جمخانہ کی طرف سے مجاہد اسلم نے 3.33، محمد وقاص سلیم 2/30 ، محمد حارث نصیر 2/42 اوراصغر شہراز نے 1/24 وکٹ حاصل کیں۔ سیف اﷲ ، راشد ریاض ایمپائرز جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ چیمپئن شپ کا دوسرا کواٹر فائنل میچ ماڈل ٹاؤن جمخانہ اور خرم جمخانہ کے درمیان 17 جون بروز بدھ شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 21:56:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :