وزیرِاعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم سپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ
منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے
ذیشان مہتاب
منگل 10 جون 2025
13:36

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جون 2025ء ) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس کے بعد ان کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے پر مجموعی طور پر تقریبا 2 ارب 85 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اولمپک چیمیئن اور ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کے بعد حکومت نے ان کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
ارشد ندیم اکیڈمی کے قیام کا مقصد ملک میں ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مینز جیولن فائنل میں ایک شاندار 86.40 میٹر کی تھرو کر کے میدان میں کامیابی حاصل کی تھی۔
پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔
وقت اشاعت : 10/06/2025 - 13:36:24

ICC World Test Championship 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1Rowing
Sports News In Urdu
-
وزیراعلی پنجاب سمر گیمزانٹر ڈویژن کاآغاز، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے افتتاح کیا
-
ج*پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ موصول
-
-
یونائیٹڈ سٹار کلب نے ڈسٹرکٹ انٹر کلب تھرو بال چیمپئن شپ جیت لی
-
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل کوچنگ کورس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن شروع
-
صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن صوبے میں تھرو بال کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ارشد حسین