وزیر اعظم نے پرو ہاکی لیگ معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی

جمعہ 8 اگست 2025 22:13

وزیر اعظم نے پرو ہاکی لیگ معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے جن کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت کا فیصلہ کرینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرو لیگ کے معاملے پر قائم خصوصی کمیٹی میں کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، سیکرٹری خزانہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن، پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے شامل ہیں۔

خصوصی کمیٹی نے قومی ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت بارے اجلاس بھی گیارہ اگست کو طلب کر لیا ہے۔ ایف آئی ایچ نے نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد پاکستان کو باضابطہ مدعو کیا تھا جس پر پی ایچ ایف نے معاملہ حکومت کیساتھ اٹھاتے ہوے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 35 کروڑ روپے خصوصی گرانٹ کی درخواست کررکھی ہے۔ یہ گرانٹ قومی ہاکی ٹیم کی میگا ایونٹ میں گرانٹ سفر، رہائش، ڈیلی الاؤنسزسمیت دیگر معاملات پر خرچ ہونگے
وقت اشاعت : 08/08/2025 - 22:13:38