ایشیاء کپ سپر فور راؤنڈ؛ بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
محسن نقوی کے بطور چیئرمین پی سی بی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا
ساجد علی
اتوار 21 ستمبر 2025
23:36

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے، اوپننگ بلے باز 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کا شکار بنے اور ناقص امپائرنگ کی بھینٹ چڑھ گئے کیوں کہ بھارتی وکٹ کیپر نے جب فخر زمان کا کیچ پکڑا تو گیند گراؤنڈ کو چُھو رہی تھی۔
(جاری ہے)
اس کے بعد بھارت کیخلاف پاکستان بلے بازوں نے بھرپور ’لاٹھی چارج‘ کیا، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 10اوورز میں 93 رنز تک پہنچایا اور صائم ایوب 21 رنز بنا کر دوبے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، حسین طلعت 110 کے مجموعی سکور پر 10 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔
جب پاکستان کا سکور 115 ہوا تو صاحبزادہ فرحان بھی 58 رنز بنا کر دوبے کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، محمد نواز 149 کے سکور پر 21 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان آغا 17 اور فہیم اشرف 8 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت کی طرف سے شیوم دوبے نے 2، کلدیپ یادیو اور ہاردیک پانڈیا نے 1,1وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ایشیاء کپ سپر فور راؤنڈ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ کا ٹاس جیتا جس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے خلاف اس ہائی وولٹیج میں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان اور بھارت کے کپتان آج پھر ٹاس کے بعد بغیر ہاتھ ملائے روانہ ہوئے، اس میچ میں بھی اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری تھے۔
وقت اشاعت : 21/09/2025 - 23:36:02

T20 Asia Cup 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
ایشیاء کپ سپر فور راؤنڈ؛ بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
-
ایشیاء کپ سپر فور راؤنڈ؛ ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی ٹیم بھارت کو قابلِ دفاع ہدف دینے میں کامیاب
-
ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ؛ فخر زمان متنازعہ فیصلے کا شکار
-
قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کا آغاز، سولہ ریجنز کی اٹھارہ ٹیمیں ان ایکشن
-
پاکستان اور بھارت کے کپتان آج پھر ٹاس کے بعد بغیر ہاتھ ملائے روانہ
-
ایشیاء کپ سپر فور راؤنڈ؛ بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ کا ٹاس جیت لیا