آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ، سری لنکا کو سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے

پیر 27 جولائی 2015 20:48

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ، سری لنکا کو سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے

دبئی ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان نے سری لنکا کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی۔ اظہر الیون اب ویسٹ انڈیز سے دو پوائنٹس آگے ہے، بنگلہ دیش 96 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیموں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا 129 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دینے کے بعد پاکستان کے پوائنٹس بڑھ کر 90 ہوگئے ہیں اور اس نے ویسٹ انڈیز سے آٹھویں پوزیشن چھین لی ہے۔

بنگلہ دیش کی حالیہ شاندار کارکردگی کی بدولت اس کے پوائنٹس کی تعداد 96 ہو چکی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ 109 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سری لنکا 103 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور انگلینڈ 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 27/07/2015 - 20:48:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :