بنگلہ دیش وویمنز ٹیم کا دورہ پاکستان ، آئندہ ہفتے سکیورٹی ٹیم پاکستان آئے گی

ہماری دو رکنی سکیورٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، ہم نے اپنے ہم منصبوں کو پاکستان میں بتا دیا،، ویمنز ٹیم کا دورہ اکتوبر میں ہو سکتا، چیف ایگزیکٹو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

بدھ 5 اگست 2015 18:00

بنگلہ دیش وویمنز ٹیم کا دورہ پاکستان ، آئندہ ہفتے سکیورٹی ٹیم پاکستان آئے گی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ(بی سی بی) اپنی ویمنز ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کیلئے ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے سکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے گزشتہ سال دورہ بن گہ دیش کے بعد سیریز کے امکانت پیدا ہوئے تھے۔بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کے مطابق یہ دو ارکان سے زیادہ کا وفد نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیکویرٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، ہم نے اپنے ہم منصبوں کو پاکستان میں بتا دیا اور ٹیم کی روانگی کی تاریخ ایک سے دو ہفتے میں حتمی طور پر طے ہو جائے گی، ویمنز ٹیم کا دورہ اکتوبر میں ہو سکتا ہے۔گزشتہ ہفتے نظام الدین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی کا جائزہ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کا دوسرا مرحلہ ہو گا کیونکہ ہم پہلے ہی پاکستان میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کو سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرنے کے حوالے سے ایک خط لکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے سابقہ بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی نے ہمیں دعوت نامہ بھیجا تھا، ہماری ویمن ٹیم بیرون ملک کھیلنے کیلئے بیتاب ہے، پاکستان نے ہمیں ایک پیشکش کی ہے اور ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔نظام الدین کے مطابق اگر ہر چیز ٹھیک ہو جاتی ہے اور ہماری ویمن ٹیم وہاں جانے کیلئے رضامند ہوتی ہے، اس کے باوجود بھی بہت سے معاملات باقی رہ جاتے ہیں، معاملات حتمی مرحلے تک پہنچنے سے کافی دور ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی مردوں کی قومی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور اس سلسلے میں مارچ 2012 میں بی سی بی کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد اپریل میں دورے کو ملتوی کردیا گیا تھا اور متعدد وعدوں کے مطابق اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 05/08/2015 - 18:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :