- Home
- Sports
- News
- وفاقی وزیر کے قریبی رشتہ دار بربریگیڈئر ( ر ) خالد سجاد کھوکھر اختر رسول کے استعفیٰ لی کے بعد ..
وفاقی وزیر کے قریبی رشتہ دار بربریگیڈئر ( ر ) خالد سجاد کھوکھر اختر رسول کے استعفیٰ لی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر مقرر
فیصلہ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم نواز شریف نے کیا خالد سجاد کھوکھر ماضی میں قومی ہاکی ٹیم کے منیجر رہ چکے ہیں موجودہ سیکریٹری رانا مجاہد کے لیے بھی عہدے پر برقرار رہنا ممکن دکھائی نہیں دیتا اور نئے سیکریٹری کے طور پر سابق اولمپیئن شہباز سینیئر کا نام لیا جا رہا ہے سجاد کھوکھر کی تقرری کا آئندہ اجلاس میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا ،اعجاز چوہدری ہاکی کے وسیع تر مفاد میں استعفیٰ دیا ، فیڈریشن اور تمام عہدیداران کا شکر گزار ہوں ، ہاکی کے ساتھ پہلے بھی کھڑا تھا آئندہ بھی کھڑا رہوں گا ، اختر رسول وزیراعظم کی جانب سے پی ایچ ایف صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، ہاکی کو گراس روٹ لیول سے ترقی پر لے جائینگے ، بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر
جمعرات 20 اگست 2015 20:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بریگیڈئر ( ریٹائرڈ ) خالد سجاد کھوکھر کو اختر رسول سے استعفی لیے جانے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف نے کیا ہے جو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن بھی ہیں۔خالد سجاد کھوکھر وفاقی وزیر احسن اقبال کے قریبی رشتہ دار ہیں اور انھیں قومی ہاکی کی باگ ڈور دیے جانے کو حکمراں جماعت مسلم لیگ سے ان کی قربت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مستعفی صدر اختر رسول کا تعلق بھی مسلم لیگ نون سے ہے۔خالد سجاد کھوکھر ماضی میں قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں لیکن اس کے بعد سے وہ قومی ہاکی کے معاملات سے مکمل طور پر دور رہے ہیں۔خالد کھوکھر کو صدر بنایا جانا اس لیے بھی حیران کن ہے کیونکہ پچھلے کئی ہفتوں سے مقتدر حلقے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے طور پر دیکھ رہے تھے اور ان کی اس ضمن میں وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ( کل ) تین میچزکا فیصلہ ہو گا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ