ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ، خواجہ ندیم احمد صدر جبکہ محمد جمیل احمد سیکرٹری منتخب

جمعرات 2 جولائی 2026 22:04

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ، خواجہ ندیم احمد صدر جبکہ محمد جمیل احمد سیکرٹری منتخب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2026ء) لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں خواجہ ندیم احمد بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ محمد جمیل احمد کو ریجن کا سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر نے لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر اور سیکرٹری دونوں عہدوں کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن پانچ زونز پر مشتمل ہے،جن میں ماڈل ٹاون زون،سٹی زون، راوی زون، شالیمار زون اور کینٹ زون شامل ہیں۔نئے منتخب عہدیداران آئندہ تین برس تک لاہور ریجن میں کرکٹ کے انتظامی امور کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 02/07/2026 - 22:04:59