پی سی بی کا بائیو مکینک لیب پروجیکٹ 8 سال سے التوا ء کا شکار

موجودہ انتظامیہ نے 30 ستمبر کو لیب آپریشنل کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گے

منگل 6 اکتوبر 2015 19:14

پی سی بی کا بائیو مکینک لیب پروجیکٹ 8 سال سے التوا ء کا شکار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کا بائیو مکینک لیب پروجیکٹ 8 سال سے التواء کا شکار ہے۔ موجودہ عہدیداروں نے بھی 30 ستمبر کو بائیو مکینک لیب آپریشنل کرنے کے دعوے کیے تھے وہ بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولروں کے ایکشن کی درستی کے لیے بائیو مکینک لیب لگانے کا فیصلہ سابق چیرمین نسیم اشرف کے دور میں کیا گیا جس کیلئے کیمرے بھی آ گئے۔

سافٹ وئیر کو بھی چیک کر لیا گیا لیکن لیب کا باقاعدہ کام شروع نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

اعجاز بٹ کے دور میں اس پروجیکٹ کو بند ہی کر دیا گیا۔لیکن موجودہ چیئرمین شہریار خان کو ایک سال پہلے اس وقت خیال آیا جب سعید اجمل پر پابندی لگی۔ انہوں نے جلد از جلد لیب مکمل کرنے کا دعوی کیا۔ کام شروع ہوگیا ، لیب کو 30 ستمبر تک آپریشنل ہونا تھا یعنی بولرز کے ایکشن کی درستی پر باقاعدہ کام کا آغاز ہونا تھا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے احاطے میں واقع بلڈنگ میں بارش کا پانی اکٹھا ہوجانے کی وجہ سے تعمیراتی نقص پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب نئے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد سید کی اس پروجیکٹ میں دلچسپی بھی نہیں ۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 19:14:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :