پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف 16رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید کی سفارش پر فیصلے کی منظوری دی

منگل 6 اکتوبر 2015 20:21

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف 16رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف 16رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید کی سفارش پر اس فیصلے کی منظوری دی ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ تیرہ اکتوبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کو ہیڈ کوچ وقار یونس نے چیف سلیکٹر سے درخواست کی تھی کہ شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ایک روزہ میچوں کیلئے ٹیموں کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل کیا جائے ۔ہارون رشید نے کہاکہ انتخاب عالم کی درخواست پر میں نے دیگر سلیکٹر سے صلا ح مشورہ کیا اور ہم نے متفقہ طورپر شعیب ملک کی حالیہ بیٹنگ اور آف سپن باؤلنگ میں اچھی فارم کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں سیریز میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ،۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 20:21:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :