انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ : یاسر شاہ ان فٹ ،ظفر گوہر کو کھیلانے کا فیصلہ

یاسر شاہ ان فٹ ہونا ہمارے لئے بڑا نقصان ہے ، مصباح الحق ہمارے پاس کئی اچھے بولرز موجود ہیں ،پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی ہوگی، کک

پیر 12 اکتوبر 2015 22:28

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ : یاسر شاہ ان فٹ ،ظفر گوہر کو کھیلانے کا فیصلہ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا ہے،انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ایک روز پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکالگ گیا ،لیگ اسپنر یاسر شاہ کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 20سالہ ظفر گوہر کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کو آج سے شیڈول پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا ورنہ ان کی جگہ نوجوان سپنر کو انگلینڈ کے خلاف چانس ملنے کا قوی امکان موجود ہے۔ مصباح الحق نے یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کا بڑا دھچکا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اظہر علی اور یاسر شاہ کی انجریز کے باعث ٹیسٹ میں پریشانی بڑھ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہناتھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں گے کہ اظہر علی اور یاسر شاہ کی انجریز کے باعث پریشانی بڑھ سکتی ہے،لیکن دوسری طرف انگلینڈ کے لئے اس کنڈیشن میں کھیلنا ا آسان نہیں ہوگا۔

دوسری جانب انگلش کپتان ایلسٹر کک کا کہنا ہے ٹیم کی تیاری اچھی سمت میں جارہی ہے ،اسٹیون فن کے ان فٹ ہونے سے بولنگ متاثر ضرور ہوگی ،لیکن ہمارے پاس کئی اچھے بولرز موجود ہیں ،پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی ہوگی۔۔ یکم فروری 1995ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے ظفر گوہر نے اب تک 8فرسٹ کلاس میچز میں 21.27کی اوسط سے 37شکار کر رکھے ہیں جب کہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹور میچز میں بھی انہوں نے72 رنز کے عوض 3اور 47 رنز دے کر 2شکار کیے تھے

وقت اشاعت : 12/10/2015 - 22:28:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :