بھارتی رویہ مایوس کن لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ، شہریار خان

منگل 20 اکتوبر 2015 19:14

بھارتی رویہ مایوس کن لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ، شہریار خان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کا فروغ چاہتے ہیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کا رویہ شدید مایوس کْن تھا، ٹی 20ورلڈ کپ ضرور کھیلیں گے بائیکاٹ کا امکان نہیں ، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ، بھارت میں جو کچھ ہوا اس سے مزید امید نہیں لگائی جاسکتی ، علیم ڈار کا سیریز چھو ڑ کر جانا اچھی علامت نہیں ۔

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سے پْر امید نہیں ہوں اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے مزید ملاقات کا امکان ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو کچھ ہو گیا ہے اس کے بعد اب مزید اْمید نہیں لگا سکتے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ملاقات کے لیے خود کوشش کرنی چاہئیے ۔

(جاری ہے)

چئیر مین پی سی بی نے کہا کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور کھیلیں گے . ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. چئیر مین پی سی بی نے شیو سینا کے رویے سے متعلق کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے. ہم نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کی بھر پور کوشش کی لیکن مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے بھارت میں جو کچھ ہوا اس سے مزید امید نہیں لگائی جاسکتی ۔

علیم ڈار کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ علیم ڈار آئی سی سی پینل کے نمبر ون امپائر ہیں ان کا اس طرح سیریز چھوڑ کر جانا اچھی علامت نہیں ہے ۔ بی سی سی آئی کو سیریز کیلئے خود ایکشن لینا چاہیے تھا دو مرتبہ ملاقات ملتوی ہونے کے بعد جب ملاقات ہوئی تو اس میں بھی کرکٹ بحالی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوسکی جس پر سخت مایوسی ہوئی ہے

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 19:14:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :