پاکستان اگلے سال بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بائیکاٹ کرے،جاوید میانداد

بدھ 28 اکتوبر 2015 21:21

پاکستان اگلے سال بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بائیکاٹ کرے،جاوید میانداد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء ) عظیم بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ہندوستانی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی ) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی بورڈ اپنی حکومت کی بے معنی باتوں پر عمل پیرا ہے.انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی ہندوستان کو کھیل سے محبت کرنے والا ملک بنانے کے بجائے حکومت کی بے معنی باتوں پر عمل پیرا ہے اور تضحیک آمیز موقف اپنایا ہوا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرے۔

یہاں بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے اس بیان کا ذکر بھی ضروری ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان کو ہندوستان سے دوطرفہ سیریز کی بحالی کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں اور اسے ماحول سازگار ہونے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں میانداد کا کہناتھا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کس طرح بی سی سی آئی پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ"بی سی سی آئی کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ حکومت کا بورڈ ہے۔ ہندوستان کو دوسرے کرکٹ ممالک کے ساتھ اس طرح کا رویہ ان کا زوال کی جانب سفر کا آغاز ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہندوستان خود پاکستان سے سیریز کی بحالی کے لیے کہے گا۔"میانداد کا کہناہے کہ پی سی بی کے چئیرمین شہریارخان ، بی سی سی آئی کی دعوت پرملاقات کے لیے جب ہندوستان گئے تھے تو بی سی سی آئی یا ہندوستان کی حکومت نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔

"اس سے ظاہر ہوتاہے کہ نہ تو بی سی سی آئی اور نہ ہی ہندوستانی حکومت دوطرفہ سیریز کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہے۔ "میانداد کا کہناتھا کہ بی سی سی آئی کے اہلکاروں کا مزاج میں تکبر نمایاں ہے اور ان کا رویہ بگ تھری بننے کے بعد تبدیل ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ "بگ تھری کے بننے سے قبل آئی سی سی تمام ممالک کے لیے دس سالہ فیورچر ٹور پروگرام جاری کرتی تھی لیکن اب ہمیں ایسا نظر نہیں آرہاہے۔

بگ تھری سب فیصلے کرتے ہیں کہ دیگر تمام بورڈز کو کیا کرنا چاہیے جو کہ شرم ناک ہے۔ "انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ ایشنر سیریز بغیر کسی انا کے مسئلے سے چل سکتی ہے تو انڈو پاک سیریز کیوں نہیں ہوسکتی۔"یہ ہندوستان ہی ہے جو نہیں چاہتا کہ سیریز ہو کیونکہ انھیں پاکستان سے شکست کا خوف ہے۔"میانداد نے زور دیا کہ پاکستان اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بائیکاٹ کرے۔میانداد نے اصرار کیا کہ "اگر پی سی بی کو واقعی احترام کا خیال ہے تو ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے نہیں بھیجے، یہ ہمارے ملک کی عزت کی بات ہے جس سے ہندوستان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔"

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 21:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :