پاک انگلینڈ میچ فکس قرار دینے والے مائیکل وان کو کوئی نہیں جانتا، ان کے بیان پر توجہ نہ دی جائے، پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ ز سیریز کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں، یہ سیریز کہیں بھی ہو، ہونی چاہئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 نومبر 2015 22:53

پاک انگلینڈ میچ فکس قرار دینے والے مائیکل وان کو کوئی نہیں جانتا، ان کے بیان پر توجہ نہ دی جائے، پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ ز سیریز کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں، یہ سیریز کہیں بھی ہو، ہونی چاہئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر وسیم اکرم نے میچ فکسنگ کے الزامات کے خلاف پاکستانی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ میچ فکس قرار دینے والے مائیکل وان کو کوئی نہیں جانتا، مائیکل وان کے بیان پر توجہ نہ دی جائے، پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ ز سیریز کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں، پاک بھارت سریز کہیں بھی ہو، ہونی چاہیے۔

وہ ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ الزام لگانے والے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کی کوئی اہمیت نہیں اور ان کو کوئی نہیں جانتا۔ انہوں نے پاک بھارت سیریز کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک کے بورڈ اس معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں یہ سیریز چاہے کہیں بھی ہو کھیلی جانی چاہئے۔حالیہ سیریز میں ناکامی پر انہوں نے کہا کہ بلے بازوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پاکستان کی شکست بنی، میں اکثر وقار یونس کو مشورے دیتا رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کی نااہلی کی وجہ سے پی سی بی کی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی سامنے آجاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 22:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :