- Home
- Sports
- News
- دوسرا ٹی ٹونٹی ، اے بی ڈیویلیرز کا لاٹھی چارج ، جنوبی افریقہ انگلینڈ کیخلاف 9وکٹوں سے کامیاب
دوسرا ٹی ٹونٹی ، اے بی ڈیویلیرز کا لاٹھی چارج ، جنوبی افریقہ انگلینڈ کیخلاف 9وکٹوں سے کامیاب
اتوار 21 فروری 2016 23:15
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی20میں انگلینڈ کو9وکٹوں سے شکست دیکر دومیچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ، جنوبی افریقہ نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 172 رنز کا ہدف 14.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ، جنوبی افریقہ کی جانب کپتان اے بی ڈویلیئر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گیندوں پر6چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے جبکہ ہاشم آملہ69اورڈوپلیسز22رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ عادل رشید نے حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد اسپینئر عمران طاہر کو مین آف دی سیریز اور اے بی ڈویلیئر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ