پاکستان کیلئے عالمی کپ کے مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سلسلہ ختم کرنے کا سنہری موقع

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2016 22:43

پاکستان کیلئے عالمی کپ کے مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سلسلہ ختم کرنے کا سنہری موقع
کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) پاکستان کو عالمی کپ کے مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سلسلہ ختم کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ دھرمشاملہ سے کولکتہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کو کولکتہ منتقل کرنے سے پاکستان کو عالمی کپ کے مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سلسلہ ختم کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ کولکتہ میں قومی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان کولکتہ میں ہونے والے آج تک تمام میچوں میں پاکستان فتحیاب رہا ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2016 - 22:43:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :