فیصل آباد،آل پاکستان انٹریونیورسٹی وومن ہاکی چیمپئن شپ میں دوسیمی فائنل مقابلے

جمعرات 24 مارچ 2016 22:54

فیصل آباد،آل پاکستان انٹریونیورسٹی وومن ہاکی چیمپئن شپ میں دوسیمی فائنل مقابلے

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) آل پاکستان انٹر یو نیورسٹی وومن ہاکی چیمپئن شپ 2015-2016زیرِ نگرانی ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد جس کی میز بانی گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی فیصل آباد کر رہی ہے اس کے تحت نیشنل ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں دو سیمی فائنل کھیلے گئے ۔ پہلا سیمی فائنل پنجاب یونیورسٹی اور ایمپریل یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پنجاب یونیورسٹی لاہورنے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی فیصل آباد اوریونیورسٹی آف سرگودھا کے مابین کھیلا گیا۔

جو جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے صفر کے مقابلے میں 2گول سے جیت لیا۔فائنل کے لئے پنجاب یونیورسٹی لاہور اور میزبان ٹیم گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی فیصل آباد کا مقابلہ 9بجے صبح 25مارچ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تیسری پوزیشن کے لئے میچ یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایمپریل یونیورسٹی کے مابین صبح ساڑھے سات بجے کھیلا جائیگا۔ہائر ایجوکیشن کمشن اسلام آباد کے زیرِ نگرانی اس چیمپئن شپ کی تقریب انعامات 12بجے دوپہر اقبال ہال گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ( تمغہء امتیاز) ہونگے جو اپنے دستِ مبارک سے پوزیشن لینی والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

وقت اشاعت : 24/03/2016 - 22:54:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :