سابق پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ہیڈ کوچ کیلئے لابنگ شروع ،ڈین جونز مضبوط امیدار

منگل 5 اپریل 2016 22:02

سابق پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ہیڈ کوچ کیلئے لابنگ شروع ،ڈین جونز مضبوط امیدار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) وقار یونس کے استعفے کے ساتھ ہی سابق پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اپنی اپنی لابنگ شروع کر دی،کوچ منتخب کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی غیر ملکی کوچ کے حامی ہیں، عاقب جاوید نے بھی دعویٰ کردیا ہے کہ بورڈ نے ان سے کوچنگ کیلئے رابطہ کیا ہے اور وہ اس کیلئے بالکل تیار ہیں ۔

۔ سابق آسٹریلین کھلاڑی اور اسلام آباد یونایٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے ا آگئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والی شکست کا طوفان اپنے ساتھ کوچ کپتان اور سلیکشن کمیٹی کو بھی لے اڑا۔ ہیڈ کوچ کی خالی پوزیشن کے حصول کیلئے پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں دوڑ شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلین کھلاڑی ڈین جونز پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ڈین جونز کے لیے تمام لابنگ سابق کپتان وسیم اکرم کر رہے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل دو رکنی پینل بنایا گیا ہے جو نئے کوچ کی تعیناتی کے لیے پی سی بی کو مدد دے گا۔سابق آسٹریلین کھلاڑیوں ٹام موڈی، جسٹن لینگر اور معین خان کا نام بھی کوچنگ اسٹاف کے لیے زیرغور ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق محسن حسن خان جن کا نام چیف سلیکٹر کے لیے سامنے آرہا ہے وہ بھی چیف سلیکٹر سے زیادہ ہیڈ کوچ کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور پہلے بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم معین خان کو بھی اہم ذمہ داریاں دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب یو اے ای ٹیم کے پاکستانی کوچ عاقب جاوید نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ نے ان سے کوچنگ کیلئے رابطہ کیا ہے اور وہ اس کیلئے بالکل تیار ہیں اور یہ میرے لئے اعزاز ہے اگر نہ ہوا تو مجھے مایوسی ہوگی ۔

وقت اشاعت : 05/04/2016 - 22:02:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :