سلیکشن کمیٹی کے بعد پی سی بی نے بھی احمد شہزاد کو سرخ جھنڈی دکھا دی ، تربیتی کیمپ میں شامل کرنے سے انکار

ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں ہو گا ، بورڈ نے احمد شہزاد کو پہلے ڈسپلن درست اور اپنے رویے میں بہتری لانے کا مشورہ دیدیا ‘ ذرائع

بدھ 11 مئی 2016 21:48

سلیکشن کمیٹی کے بعد پی سی بی نے بھی احمد شہزاد کو سرخ جھنڈی دکھا دی ، تربیتی کیمپ میں شامل کرنے سے انکار

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) سلیکشن کمیٹی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کرکٹر احمد شہزاد کو سرخ جھنڈی دکھا دی ، تربیتی کیمپ میں شامل کرنے سے انکار کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پی سی بی کو خط کے ذریعے مستقبل میں ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم پی سی بی نے کرکٹر احمد شہزاد کے خط کا جواب دیدیا ہے جس میں احمد شہزاد کو پہلے ڈسپلن درست اور اپنے رویے میں بہتری لانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

جواب میں احمد شہزاد کو تربیتی کیمپ میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی بھی احمد شہزاد کو کیمپ میں شامل کرنے کی مخالفت کر چکی ہے ۔ سلیکٹرز کا موقف ہے ڈراپ کیے گئے ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ کیمپ میں بلانے سے غلط مثال قائم ہوگی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باہر رکھا گیا اس لئے انہیں کیمپ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔

وقت اشاعت : 11/05/2016 - 21:48:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :