سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کا 2 ہفتے کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ

بدھ 11 مئی 2016 21:57

سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کا 2 ہفتے کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا 2 ہفتے کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ 14 مئی سے شروع ہوگا ٗپہلے یہ کیمپ چار جون کو ختم ہونا تھا تاہم اب کیمپ 28 مئی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٗ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی تجویز پر پی سی بی نے ہمپشائر کاؤنٹی میں 16 جون سے کیمپ لگانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

انضمام الحق کے مطابق دورہ انگلینڈ کی مقررہ تاریخوں سے قبل انگلینڈ پہنچ کر کھلاڑی وہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہوں گے اور انگلینڈ سے سیریز سے قبل وہاں کی وکٹوں پرکھیل کرکھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔دوسری جانب چیف سلیکٹر کی جانب سے تجویز کو پی سی بی نے بھی منظور کرلیا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی حتمی منظوری ملنے کی صورت میں پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/05/2016 - 21:57:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :