پی سی بی کاقومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچز کے ناموں کو حتمی شکل دیدی،باضابطہ اعلان (کل)متوقع

مشتاق احمد کو ٹیسٹ جبکہ اظہر محمود کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا باؤلنگ کوچ ، سٹیو رکسن باؤلنگ کوچ مقرر

منگل 14 جون 2016 20:45

پی سی بی کاقومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچز کے ناموں کو حتمی شکل دیدی،باضابطہ اعلان (کل)متوقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچز کے ناموں کو حتمی شکل دیتے ہوئے مشتاق احمد کو ٹیسٹ جبکہ اظہر محمود کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا بالنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بات مانتے ہوئے مشتاق احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بالنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔

سابق لیگ سپنر دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ ہونگے جبکہ ۔بورڈ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے بالنگ کوچ سابق ٹیسٹ آل رانڈر اظہر محمود ہونگے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مشورے کے بعد سٹیو رکسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر سٹیو رکسن سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنائے جانے کے بارے میں رابطہ کیا ہے۔

انگلینڈ کے دورے میں پاکستانی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں مکی آرتھر ( ہیڈ کوچ)، گرانٹ فلاور( بیٹنگ کوچ)، سٹیو رکسن( فیلڈنگ کوچ )، مشتاق احمد ( بولنگ کوچ ٹیسٹ )، اظہرمحمود (بولنگ کوچ ون ڈے / ٹی ٹوئنٹی )،گرانٹ لوڈن (ٹرینر)، شین ہیز(فزیو)اور طلحہ اعجاز(وڈیو اینلسٹ)شامل ہوں گے۔انتخاب عالم ٹیم کے منیجر جبکہ کرنل اعظم سکیورٹی افسر ہوں گے۔ٹیم کے ساتھ مرحلہ وار تین میڈیا منیجرز امجد حسین بھٹی، آغا اکبر اور رضا راشد بھی انگلینڈ جائیں گے۔اتنی بڑی تعداد میں ٹیم آفیشلز کو انگلینڈ بھیجنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان کے اس دعوے کی نفی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دورے میں بڑی تعداد میں آفیشلز نہیں رکھے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 20:45:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :