ملک سعاد انڈر17- فٹ بال ٹورنامنٹ سوات اکیڈمی نے جیت لیا

منگل 19 جولائی 2016 13:46

ملک سعاد انڈر17- فٹ بال ٹورنامنٹ سوات اکیڈمی نے جیت لیا

سوات ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی۔2016ء) ) سوات اکیڈمی نے ملک سعاد انڈر17- فٹ بال ٹورنامنٹ نے جیت لیا۔ فائنل کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، فتح ٹیم نے فائنل میں لوئر دیر یوتھ کلب کو 5-4 پنلٹی ککس پر شکست دی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر تحصیل کونسل و سیکرٹری جنرل مانیار فٹ بال کلب سوات حاجی نواب خان تھے جہنوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام اور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد، فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر محمد اصغر آفریدی، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسویس ایشن، محمد اسماعیل، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ملک سعاد ٹرسٹ کے کوآرڈینیٹر محمد رحیم خیال، اسو فٹ بال اکیڈمی کے کوچ صدیق بنگش، واپڈا فٹ بال ٹیم پشاور کے کپتان ایاز خان، اے ایف سی کوچ فضل غفار کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، کبل گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں بغیر گول کے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں سوات اکیڈمی نے لوئر دیریوتھ کلب کو 5-4 پنلٹی ککس پر ہرا دیا، سوات اکیڈمی کی جانب سے محمد وقاص، اسد، ذبیع اللہ، فواد اور فرہاد جبکہ لوئر دیر کی طرف سے احمد، مظہر، عدنان اورجنید نے گول کئے، میچ ریفریز کے فرائض محمد امین نے انجام دیئے جبکہ خالد خان اور محمد اقبال نے اسسٹنٹ ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی نواب خان نے کھلاڑیوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کو 38 ہزار نقدد اور ملک سعاد ٹرسٹ کیلئے آئندہ برس جون میں 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

وقت اشاعت : 19/07/2016 - 13:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :