شاہد آفریدی کے ستارے مسلسل گردش میں رہنے لگے

سلیکشن کمیٹی اراکین کا شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دور رکھنے پر اتفاق

منگل 19 جولائی 2016 19:44

شاہد آفریدی کے ستارے مسلسل گردش میں رہنے لگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جولائی ۔2016ء) قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا، سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دور رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے خلاف بیان دینے کے بعد آفریدی کے ٹیم میں واپسی کا امکان انتہائی کم ہو گیا ہے اور اب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کے سکواڈ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا سلیکٹرز نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں مسلسل عمدہ کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی جبکہ بابر اعظم، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد اصغر کو مستقل طور پر ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی کا انحصار ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کار کردگی اور روئیے پر منحصر ہے جبکہ اے ٹیم کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پول آف پلیئرز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 19/07/2016 - 19:44:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :