پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد لاہور میں کروانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں‘آئندہ سال بھی پی ایس ایل کی پانچ ہی فرنچائز ٹیمیں ہوں گی،پاکستان سپر لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جولائی 2016 22:02

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد لاہور میں کروانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں‘آئندہ سال بھی پی ایس ایل کی پانچ ہی فرنچائز ٹیمیں ہوں گی،پاکستان سپر لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی ۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگلے سال یو اے ای میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد لاہور میں منعقد کروانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور اللہ کی مہربانی اور قوم کی دعاؤں سے پوری امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطہ کررہے ہیں اور پاکستان میں فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لئے خصوصی پیکیج تیار کئے جائیں گے،پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا،نجم سیٹھی نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا گیاہے اور ان کی طرف سے مثبت جواب ملا ہے ،نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستانی عوام کیلئے پاکستان سپر لیگ ایک تحفہ ہے ،پی ایس ایل کے انعقاد سے قومی کرکٹ ٹیم کو مزید نیا ٹیلنٹ ملے گا،پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آئندہ سال بھی پی ایس ایل کی پانچ ہی فرنچائز ٹیمیں ہوں گی،ہم ایک نئی ٹیم شامل کرنا چاہتے تھے لیکن بعض مسائل کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا ،فرنچائز ٹیموں کے مالکان کرکٹ کی جتنی سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے اتنا ہی ان کی ٹیموں کے سپورٹرز میں اضافہ ہوگا ،نجم سیٹھی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹیم کی بری پرفارمنس پر ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور مینجمنٹ کو تبدیل کروانے میں میڈیا کا بھی برابر کا ہاتھ ہے ۔

وقت اشاعت : 20/07/2016 - 22:02:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :