پاکستان، بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ستمبر میں سیریز متوقع

ویمن ٹیم سے سیریز کی اجازت کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے،بھارتی کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کو خط کا جواب

اتوار 31 جولائی 2016 18:04

پاکستان، بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ستمبر میں سیریز متوقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈوں کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے ،وویمن کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو مثبت جواب دیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ستمبر میں سیریز متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو ویمن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیشکش کی تھی۔جس کے جواب میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے کہا ہے کہ اس ویمن ٹیم سے سیریز کی اجازت کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ویمن ٹیموں کے درمیان رواں سال ستمبر میں یو اے ای سیریز کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 31/07/2016 - 18:04:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :