چیئرمین پی سی بی کامیا ب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے ٗہلکی پھلکی واک بھی کی

ڈاکٹرز کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد لندن سے پاکستان کا سفر کریں گے

جمعہ 16 ستمبر 2016 20:33

چیئرمین پی سی بی کامیا ب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے ٗہلکی پھلکی واک بھی کی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کو دل کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل کردیاگیا جہاں اْنہوں نے ہلکی پھلکی واک بھی کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شہریار خان دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ٗ قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران ہی وہ آپریشن کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں ان کا آپریشن ہوا۔ انہوں نے آپریشن کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی بھی شروع کر دی ٗ وہ ڈاکٹرز کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد لندن سے پاکستان کا سفر کریں گے

وقت اشاعت : 16/09/2016 - 20:33:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :