وفاقی دارالحکومت میں پولیس کا چھاپہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے میچ پر جواء کرانے والے 5 بکی گرفتار

اتوار 2 اکتوبر 2016 21:53

وفاقی دارالحکومت میں پولیس کا چھاپہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے میچ پر جواء کرانے والے 5 بکی گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے چھاپہ مار کر پاکستان ویسٹ انڈیز کے میچ پر جواء کرانے والے 5 بکیوں کو گرفتار کر کے کمپیوٹر ‘ موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے اڈے کے مالک حاجی اسلم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایس پی سٹی شیخ زبیر احمد کو اطلاع ملی کہ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای سیون کی گلی نمبر 5 میں میچ فکسنگ کا دھندہ کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے چھاپے کا حکم دیا۔

پولیس حکام کی جانب سے حکم ملتے ہی فوری طور ر مذکورہ گھر پہنچی اور میچ فکسنگ کروانے والے بکیے حاجی اسلم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے تھانے میں منتقل کر دیا۔ اس موقع پر پولیس نے بڑی تعداد میں موبائل فونز، vfone، کمپیوٹرز اور نقدی برآمد کر لی ۔ پولیس کے مطابق حاجی اسلم نے پوش علاقے میں خالی مکان کرائے پر لے رکھا تھا جہاں وہ یہ مکروہ دھندہ کروا رہا تھا۔ پولیس نے اڈا مالک حاجی اسلم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 02/10/2016 - 21:53:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :