زیادہ ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ ،قومی ٹیم سب سے آگے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اکتوبر 2016 20:18

زیادہ ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ ،قومی ٹیم سب سے آگے

لاہور (ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار 8اکتوبر۔2016ء)ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تین یا زائد میچوں کی مجموعی طورپر120 سیریزمیں کلین سوئیپس ہوچکے، پاکستان ٹیم18 باہمی سیریزمیں کلین سوئپس کرکے تمام ٹیموں میں سب سے آگے ہے۔قومی ٹیم نے یواے ای میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلی گئی حالیہ سیریزکے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے اپنی تاریخ کا18 واں کلین سوئپ کیا ہے جو اس فارمیٹ میں 3 یا زائد میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ کلین سوئپس ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اپنے18میں سے سب سے زیادہ5 ،5 کلین سوئپس ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کےخلاف کئے ہیں۔گرین شرٹس نے1985ءمیں جاویدمیانداد کی قیادت میں سری لنکا کو ہوم سیریزکے چاروں میچز میں شکست دے کر پہلی بار کلین سوئپ کیاتھا جس کے بعدگرین شرٹس نے اگلے دونوں کلین سوئپ نومبر1990ءمیں ہوم سیریزمیں جاویدمیانداد اور عمران خان کی قیادت میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکے خلاف کئے۔پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاکو سب سے زیادہ 14،14سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ روایتی حریف بھارت 10 کلین سوئپس کے ساتھ چھٹے نمبرپر موجود ہے۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 20:18:05