نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین کے عہدے کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 18 اکتوبر 2016 20:47

نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین کے عہدے کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر2016ء) نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین کے عہدے کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے اچانک غیر متوقع اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ برس پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔ جبکہ اگلے ماہ سے پاکستان سپر لیگ ایک الگ کمپنی ہوگی اور اس کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ پی ایس ایل کے نئے ڈائریکٹرز کی اکثریت پاکستان کرکٹ بورڈ سے باہر سے ہوں گے کیونکہ کوشش ہے کہ پی ایس ایل کو پی سی بی کی سیاست سے الگ رکھا جائے۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 20:47:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :