امید ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بہتر کمبینیشن بنے گا: شرجیل خان

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:15

امید ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بہتر کمبینیشن بنے گا: شرجیل خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے چیمپئن بلے باز شرجیل خان نے کہا ہے کہ فٹنس بہتر ہو رہی ہے٬ اب بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہی چیمپئن بنے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لئے بہت پرجوش ہیں٬ امید ہے کہ اس بار بھی اسلام آبادیونائیٹڈ کا بہترین کمبینیشن بنے گا۔نوجوان بلے باز نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں دی گئی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم میں کم بیک کر سکے۔ فٹنس کے حوالے سے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ وہ اچھی فارم میں ہیں اور روزبروز انکی فٹنس میں بہتری آرہی ہے۔۔

وقت اشاعت : 19/10/2016 - 23:15:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :