بھارتی کرکٹ بورڈ‌کا آئی سی سی کے تشہیری معائدے کی توثیق سے انکار۔دو ہزار گیارہ کے ورلڈ‌کپ کی بھارت میں‌مشترکہ میزبانی خطرے میں پڑ گئی

بدھ 4 اکتوبر 2006 23:05

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) آئی سی سی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے ممبرز پارٹی سیپیشن ایگریمنٹ‌پر دستخط نہ کئے تو اسے دو ہزار گیارہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میچوں‌کی میزبانی سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ بھارت نے دوہزار سات سے دوہزار پندرہ تک ہونے والے ٹورنامنٹس کی کوریج سے متعلق اس معائدے کی توثیق سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر پرسی سون نے بھارتی کرکٹ‌بورڈ‌کو آئندہ منگل تک اس بات کی مہلت دی کہ وہ اس معائدے کی توثیق کرے بصورت دیگربھارت آئی سی سی کرکٹ‌ورلڈ‌کپ دوہزار گیارہ کی مشترکہ میزبانی میں شراکت دار نہیں‌رہے گا۔

انہوں‌نے مزید کہاکہ چھ ماہ قبل ہم اس معائدے کو منظر عام پر لائے جس کے بعد بھارت کے سوا تمام رکن ممالک نے اس پر دستخط کی یقین دہانی کرادی ہے ۔واضح‌رہے کہ ممبرز پارٹی سیپیشن ایگریمنٹ پر عمل درآمد آئندہ سال سے ہونا ہے اور اس کے تحت دو ورلڈ کپ ، تین چئمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ‌اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ‌کپ سمیت پندرہ بڑے ٹورنامنٹس منعقد ہونا ہیں۔
وقت اشاعت : 04/10/2006 - 23:05:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :