- Home
- Sports
- News
- پاکستان سپر لیگ کو لمیٹڈکمپنی بنادیا:شہریار خان ، زیادہ ڈائریکٹرز پی سی بی کے ہونگے :نجم سیٹھی ..
پاکستان سپر لیگ کو لمیٹڈکمپنی بنادیا:شہریار خان ، زیادہ ڈائریکٹرز پی سی بی کے ہونگے :نجم سیٹھی
فہد شبیر منگل 8 نومبر 2016 22:27
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8نومبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی گورننگ باڈی نے پاکستان سپر لیگ کو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی میں بدلنے کی منظوری دے دی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کے زیادہ ڈائریکٹرز پی سی بی کے ہی ہونگے اور یہ کمپنی بورڈ کی نگرانی میں کام کرے گی کیوں کہ دنیا کے زیادہ تر بورڈ پرائیویٹ سیکٹرز کے ہیں۔
شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا،اللہ کا شکر ہے کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی ہے ،ایم سی سی نے خط لکھ کر ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ،ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت پر ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز مشکل ہوگی،پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اگلا اجلاس جنوری 2017ء میں کراچی میں ہوگا ،لٹل ماسٹرحنیف محمد کے نام پرگراؤنڈیایادگاربنانے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی