پشاور، پہلا ملک چمپئن لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

منگل 13 دسمبر 2016 21:18

پشاور، پہلا ملک چمپئن لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پہلا ملک چمپئن لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا۔اس چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹائون تھری پشاورکے نائن ناظم عبدالوہاب خیل تھے، جنہوں نے باقاعدہ ہٹ لگاکر چمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔ ان کے ہمراہ ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان ، پشتخرہ والی آباد سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین وقار ، ظہیر خان ، جمشید، وصال ، ہارون آفریدی، اعجاز،عابد، علاقے کے دیگر عمائدین سمیت کثیر تعدادمیں کھلاڑی بھی موجود تھے ۔

پشاور کے مضافاتی علاقہ پشتہ خرہ کے والی آباد کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہونیوالے اس چمپئن شپ میں ملحقہ علاقوں کے 12ٹیمیں حصہ لیںگی جنہیں چار پولز میں تقسیم کئے ۔جن میںخلیل کرکٹ کلب، خیبرسٹار کرکٹ کلب، پینتھرز کلب ، والی آباد سپرکنگ، والی آباد زلمے، خلیل سٹارکرکٹ کلب، ا ے بی سی کلب ، امان کلب پشخترہ ، خلیل زلمے ، بگ تھری کلب، خلیل کمبائنڈاور آفریدی سٹارز کرکٹ کلب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں آفریدی سٹارزاور خلیل کمبائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔جسمیں آفریدی سٹارزنے 68رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔میچ کے آغازپر آفریدی سٹارزکے کپتان ٹا س جیت لر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورزمیں 151رنز بنائے ۔جس میں واجد آفریدی نی32رنز بنائے جبکہ نعمان اور سرتاج نے 19,19رنز سکور کئے ۔خلیل کمبائنڈ کلب کی جانب سے غریبی اور احتشام نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسکے جوا ب میں کھیلتے ہوئے خلیل کمبائنڈ کی ٹیم مقرررہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم 83رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جس میں ثاقب 21رنز کیساتھ نمایاں سکورررہے۔واجد آفریدی کو مین آف دی میچ قراردیدیا۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 21:18:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :