پاکستان اور بھارت کے درمیان چھ نومبر سے کھیلی جانے والی ٹینس سیریز کے لئے بھارت نے چار رکنی ٹینس ٹیم کا اعلان

اتوار 15 اکتوبر 2006 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان چھ نومبر سے کھیلی جانے والی ٹینس سیریز کے لئے بھارت نے چار رکنی ٹینس ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ بھارتی ٹیم میں روان بھوپانا، کرن رستوگی ، ویوک شوقین اور دیوج شران شامل ہیں جبکہ اختر علی کو کوچ نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے ہمراہ انڈین ٹینس فیڈریشن کے صدر یشونت سنہا اور ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر امار بیر سنگھ بھی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ پاکستانی ٹیم اعصام الحق قریشی، عقیل خان، نومی قمر اور عاصم شفیق پر مشتمل ہوگی جبکہ دوستی ٹینس سیریز کے پہلے چار میچ اسلام آباد اور لاہور میں کھیلے جائیں گے اور چار میچ ہی بھارت کے شہر چندی گڑھ اور دہلی میں منعقد ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 15/10/2006 - 17:07:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :