پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پوری سیریز کے ٹاس ہارنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قبل 1998 ء میں بھارت کیخلاف ٹورنٹو میں کھیلے جانیوالے صحارا کپ کے دوران پیش آیا تھا

جمعرات 26 جنوری 2017 17:02

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پوری سیریز کے ٹاس ہارنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پانچو یں میچ میں بھی ٹاس ہار کر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پانچوں میچوں میں ٹاس ہار کر تاریخ رقم کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی سیریز میں تمام پانچ میچوں میں ٹاس ہارنے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس کی مجموعی تاریخ میں محض یہ دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں ایسا واقعہ 1998 ئ میں بھارت کیخلاف ٹورنٹو میں کھیلے جانیوالے صحارا کپ کے دوران پیش آیا تھا۔دوسری طرف کینگروز قائد سٹیون سمتھ نے سیریز کے تمام میچوں میںٹاس جیت کر تیسرے آسٹریلوی کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔اس سے قبل کم ہیوز نے 1984 ئ میں بھارت اور رکی پونٹنگ نے 2010 ئ میں بھارت ہی کے خلاف ٹاس جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 17:02:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :