پی ایس ایل نوجوان کر کٹرز کو انٹر نیشنل کر کٹ کیلئے تیار کریگی، وسیم اکرم

پی ایس ایل آنے والے وقت میں پاکستان کو بہترین کر کٹرز دیگی ، نوجوان کرکٹرز سپر لیگ میں صف اول کے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر عصرحاضر کی کرکٹ کا مائنڈ سیٹ حاصل کر سکیں گے،سابق کپتان کا انٹرویو

جمعرات 9 فروری 2017 16:29

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کر کٹرز کو انٹر نیشنل کر کٹ کیلئے تیار کریگی،پی ایس ایل آنے والے وقت میں پاکستان کو بہترین کر کٹرز دیگی ، نوجوان کرکٹرز سپر لیگ میں صف اول کے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر عصرحاضر کی کرکٹ کا مائنڈ سیٹ حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویومیں سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں ٹیلنٹ پہلے سے موجود تھا لیکن آئی پی ایل نے ان باصلاحیت کرکٹرز کو اعتماد دیا کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کا مقابلہ کرسکتے ہیں اورجب اس طرح کا اعتماد آپ میں آجائے تو آپ ناقابل شکست بن جاتے ہیں۔ آئی پی ایل میں بھی دو تین سال لگے کہ اس سے انڈیا کو اچھے کرکٹرز ملے۔پاکستان سپر لیگ کا ابھی صرف ایک ٹورنامنٹ ہوا ہے لیکن آنے والے برسوں میں اس لیگ سے بھی اچھے کرکٹرز سامنے آئیں گے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز سپر لیگ میں صف اول کے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر تجربہ حاصل کرسکتے ہیں، انھیں عصرحاضر کی کرکٹ کا پتا چل سکتا ہے کہ آج کل کی کرکٹ کا مائنڈ سیٹ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ ان کرکٹرز کو تیار کرے گی یہ نہیں کہ کرکٹرز پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جاکر تیار ہوں۔
وقت اشاعت : 09/02/2017 - 16:29:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :