پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاحی میچ، اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 فروری 2017 22:29

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاحی میچ، اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاحی میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام  آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کا آغاز ہونے سے قبل ہی تماشائیوں کے سمندر نے اسٹیڈیم کا رخ کر لیا۔ اس وقت اسٹیڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں کل 25 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

وقت اشاعت : 09/02/2017 - 22:29:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :