اسلام آباد یونائیٹڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیے جانے کے پی سی بی کے فیصلے کی تائید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 فروری 2017 22:43

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیے جانے کے پی سی بی کے فیصلے کی تائید کر دی

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2017ء) اسلام آباد یونائیٹڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیے جانے کے پی سی بی کے فیصلے کی تائید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیے جانے کے فیصلے پر پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئین ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے پی سی بی کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پی سی بی کے ہر اقدام کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔


وقت اشاعت : 10/02/2017 - 22:43:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :