کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے لاہور آنے پر رضامندی ظاہر کر دی

بدھ 1 مارچ 2017 16:26

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے لاہور آنے پر رضامندی ظاہر کر دی
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے لاہور آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی جس پر سر ویوین رچرڈز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ”لاہور ،ہم آرہے ہیں ، پاکستانیوں تیار رہو“۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج لاہورپہنچ رہی ہے اورفیلڈنگ کوچ جولین فاﺅنٹین بھی ٹیم کے ساتھ فائنل میچ کے لیے لاہور آرہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:26:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :