پاکستان سپر لیگ کا فائنل کامیلہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سجے گا

میدان کو دلہن کی طرح سجادیاگیا، قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے اورگیٹ دلکش منظر پیش کرنے لگے اختتامی تقریب شام 6 بجے ،ْ میچ رات 8بجے شروع ہوگا ،ْلاہور روشنیوں میں نہاگیا ہے ،ْقذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے، واک تھروگیٹ لگاکرسیکیورٹی اہلکارتعینات کر دئیے گئے۔ کھلاڑیوں کو لانے اور لے جانے کیلئے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ،ْقذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی پانچوں ٹیموں کے کپتانوں سرفراز احمد، مصباح الحق، کمار سنگاکارا، ڈیرن سیمی اور برینڈن میکلیم کے قدآورپوسٹر لگا دئیے گئے ہیں۔ پارکنگ روٹ بھی فائنل کر دیا گیا ،ْپارکنگ اسٹینڈزمیں چنگ چی، آٹو رکشے، ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی گاڑیاں پارک نہیں ہونگی ،ْ کسی بھی ناگہانی صورتحال کیلئے ہاکی اسٹیڈیم میں 25 بیڈ کا عارضی ہسپتال بنادیا گیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کامیلہ کل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سجے گا ،ْ میدان کو دلہن کی طرح سجادیاگیا، قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے اورگیٹ دلکش منظر پیش کرنے لگے ،ْ اختتامی تقریب شام 6 بجے ،ْ میچ رات 8بجے شروع ہوگا ،ْلاہور روشنیوں میں نہاگیا ہے ،ْقذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے، واک تھروگیٹ لگاکرسیکیورٹی اہلکارتعینات کر دئیے گئے۔

کھلاڑیوں کو لانے اور لے جانے کیلئے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ،ْقذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی پانچوں ٹیموں کے کپتانوں سرفراز احمد، مصباح الحق، کمار سنگاکارا، ڈیرن سیمی اور برینڈن میکلیم کے قدآورپوسٹر لگا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارکنگ روٹ بھی فائنل کر دیا گیا ،ْپارکنگ اسٹینڈزمیں چنگ چی، آٹو رکشے، ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی گاڑیاں پارک نہیں ہونگی ،ْ کسی بھی ناگہانی صورتحال کیلئے ہاکی اسٹیڈیم میں 25 بیڈ کا عارضی ہسپتال بنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ روز فل ڈریس ریہرسل کی جس میں قذافی اسٹیڈیم اوردیگرسڑکوں پرکسی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ہنگامی مشقوں کاعملی مظاہرہ کیا گیا۔ کھلاڑیوں، آفیشلزاور غیر ملکی مہمانوں کو ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچانے اور دوبارہ واپس لانے کے تناظر میں مشقیں کی گئیں اس موقع پر وزیر قانون رانا ثنا اللہ، صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ ، چیف سیکریٹری کیپٹن (ر)زاہد سعید، اعلٰی رینجرز افسران اورپی سی بی سیکیورٹی آفیشلز موجود تھے ،ْرانا ثنا اللہ قذافی اسٹیڈیم بھی گئے اورانتظامات کاجائزہ لیا۔

فائنل میچ کیلئے 5درجاتی سیکیورٹی پلان تیارکیاگیا ہے جس کے تحت پاک فوج ، رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اسٹیڈیم اور اطراف میںتعینات ہونگے ،ْعوام کی سہولت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری پلان بھی جاری کردیا، گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کیلیے ہیلپ لائن نمبر042-1915ہوگی۔ایڈوائزری پلان کے مطابق قذافی سٹیڈ یم آنے والے شہریوں کیلئے مخصوص مقامات پر پارکنگ کی سہولت ہوگی۔

ایف سی کالج، مسلم ٹاؤن فلائی اوورکے نیچے اور لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کیلئے پارکنگ مختص کی گئی ہے۔ شہری برکت مارکیٹ پارکنگ، ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں بھی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے۔ پارکنگ اسٹینڈزمیں چنگ چی، آٹو رکشے، ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی گاڑیاں پارک نہیں ہونگی۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیرضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کیلئے میٹرو بس کا استعمال کریں۔

پنجاب حکومت نے میچ کیلئے خصوصی شٹل سروس شروع کرنیکافیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹکٹ کے حامل افراد کوکارپارکنگ سے گرائونڈ تک پہنچایا جائیگا۔ محکمہ صحت نے لاہور کے تمام اسپتالوں کو الرٹ رہنے کے احکام جاری کردئیے۔ مقامی فائیواسٹار ہوٹل میں بھی6بستروں کاہسپتال بنادیاگیا جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی ہدایت پرعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ،ْ ایدھی فاؤنڈیشن کی30ایمبولینسزقذافی اسٹیڈیم اوراطراف میں کھڑی رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق کہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اورحدود میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع قراردیا گیاہے اورسیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے، تمام انکلوژرز، سٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں اوردیگر مقامات کی بم ڈسپوزل اسکواڈاور سراغ رساں کتوں کے ذریعے چیکنگ اورہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی گئی۔ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ فائنل کی افتتاحی اورتقسیم انعامات سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے، قذافی اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر3 بجے کھول دیے جائیں گے، اختتامی تقریب شام 6 بجے ،ْ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں غیرملکی نشریاتی کمپنی کا براڈ کاسٹنگ سامان لاہور پہنچ گیا اور گرائونڈ میں کیمروں اوردیگرآلات کی تنصیب جاری ہے۔ تماشائیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں۔ ڈائرکٹر ایکسائزموٹر برانچ لاہور چوہدری آصف نے فائنل میچ کیلئے پارکنگ ایریاز میں آنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کیلئی51 افسروں اور اہلکاروں پر مشتمل 5 ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے کہاکہ5مارچ کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کو گیس کی سپلائی بندہوگی تاہم گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 04/03/2017 - 12:42:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :