چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں سابق کرکٹرز اور ماہرین کا مشاورتی اجلاس ، ملکی کرکٹ میں ترقی کے لئے تجاویز دی گئیں

بدھ 22 مارچ 2017 19:14

چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں سابق کرکٹرز اور ماہرین کا مشاورتی اجلاس ، ملکی کرکٹ میں ترقی کے لئے تجاویز دی گئیں
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ میں بہتری لانے کے لئے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں سابق کرکٹرز اور کرکٹ کے ماہرین کا مشاورتی اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا جس میں کرکٹ کی بہتری پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں شریک کرکٹرز اور ماہرین نے ملکی کرکٹ میں ترقی کے لئے اپنی اپنی تجاویز دیں،کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹر کا ڈھانچہ بہتر کرنے کے لئے ،ایمپائرز نے ایمپائرنگ کا معیار بہتر کرنے کے لئے جبکہ کیوریٹر نے ڈومیسٹک کی وکٹیں بہتر بنانے کے لئے مشورے دیئے ۔

اجلاس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت،خواجہ ندیم احمد شکیل شیخ، شفیق پاپا، رانا نوید، ہارون رشید، مدثر نذر،مشتاق احمد،کامران خان ایم انیس ،عزیز الرحمان ،میچ ریفری احسن رضا ،ضمیر حیدر اور کیوریٹربشیر کاردار وغیرہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد، سرفراز نواز اور عبدالقادر کو شرکت کی دعوت نہیں دی، رمیز راجہ، وقار یونس اور وسیم اکرم مصروفیات کے باعث کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق آئندہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس کے بعد فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔واضع رہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی وجہ سے ملکی کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں سابق کرکٹرز اور کرکٹ کے ماہرین سے تجاویز حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔اس سے قبل پی سی بی نے کراچی میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا تھا جبکہ آئندہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا ۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 19:14:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :