مصباح الحق نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے اپنے مڈل آرڈر بلے بازوں کے نام دے دیئے

ممکنہ طور پر جو نام میں دیکھ رہا ہوں وہ آغا سلمان ، اعظم خان ، افتخار احمد ،شاداب خان ، فخر زمان ہیں: سابق کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 مارچ 2024 14:18

مصباح الحق نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے اپنے مڈل آرڈر بلے بازوں کے نام دے دیئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مارچ 2024ء ) مصباح الحق نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے اپنے مڈل آرڈر بیٹرز کے نام بتا دیئے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا کے حالات کے مطابق صحیح مڈل آرڈر بلے بازوں کا انتخاب کرنا ضروری ہے جہاں ورلڈ کپ جون میں منعقد ہوگا۔ ایک اسپورٹس ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ ممکنہ طور پر جو نام میں دیکھ رہا ہوں وہ سادہ ہیں۔

آغا سلمان ہیں، اعظم خان ہیں، افتخار احمد ہیں اور شاداب خان ہیں۔ فخر زمان کے بارے میں آپ پہلے ہی سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بیٹنگ آرڈر میں اوپر سے نیچے تک استحکام ہونا چاہیے اور وہاں سے صورتحال کے مطابق ٹیم میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے لیے صائم ایوب، بابر اعظم اور رضوان سب سے زیادہ مستحکم آپشن ہیں۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کے پسندیدہ آپشنز اعظم خان، شاداب خان، آغا سلمان اور افتخار احمد نے اس سیزن میں پی ایس ایل میں اپنی اپنی فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے لیے پرفارم کیا ہے۔ پی ایس ایل کے سابق چیمپئن نے فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا اور کہا کہ ان کی خدمات ورلڈ کپ کے دوران کیریبین کنڈیشنز میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان 12 میچ کھیلے گا۔ شاہینز 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نیوزی لینڈ کا سامنا کریں گے اور انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ آئرلینڈ کے ساتھ 3 ٹی 20 اور انگلینڈ کے ساتھ 4 ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم 6 جون سے شروع ہوگی جہاں اس کا مقابلہ میزبان امریکا سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 06/03/2024 - 14:18:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :