Open Menu

Ghussa Pi Jana Sab Se Bari Neki Hai - Article No. 1016

Ghussa Pi Jana Sab Se Bari Neki Hai

غصہ پی جانا سب سے بڑی نیکی ہے - تحریر نمبر 1016

شدت اظہار کانام غصہ ہے۔ غصہ ایک غیر اختیاری عمل ہے جو ہرانسان میں موجود ہے۔ بعض مقامات پر غصہ ضروری بھی ہے مثلاََ جہاد کرتے وقت اگردشمنان اسلام پر غصہ نہیں آئے گاتو لڑکی کس طرح کریں گے۔

جمعہ 11 مارچ 2016

صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی:
شدت اظہار کانام غصہ ہے۔ غصہ ایک غیر اختیاری عمل ہے جو ہرانسان میں موجود ہے۔ بعض مقامات پر غصہ ضروری بھی ہے مثلاََ جہاد کرتے وقت اگردشمنان اسلام پر غصہ نہیں آئے گاتو لڑکی کس طرح کریں گے۔ انسان غصے کی حالت میں اللہ کی ناشکری کرتا ہے اور کفر کے کلمے تک بکنے لگتا ہے اور اپنے ایمان کی دولت کو ختم کرڈالتا ہے اور غصہ ہی اکثر لڑائی، جھگڑا اور فساد کا باعث بنتا ہے حتیٰ کہ اس گصہ کی وجہ سے قتل وغارت تک نوبت جاپہنچی ہے جب آپ کو کسی پر بہت غصہ آئے اور ماردھاڑ اور توڑ پھوڑ کوجی چاہے تو اپنے آپ کو اس طرح سمجھائیں کہ مجھے دوسروں پر جو طاقت قوت حاصل ہے اس سے کہیں زیادہ میرے اللہ کو مجھ پر طاقت، قوت اور قدرت حاصل ہے۔
اگر میں نے غصہ کی حالت کسی انسان کی دل آزادی کرڈالی تو قیامت کے روز اللہ کے غضب سے کیسے بچوں گا۔

(جاری ہے)


تنبہیہ الغافلین میں ہے کہ حضرت سیدنا وہب بن منبہ فرماتے ہیں۔ نبی اسرائیل میں ایک بزرگ تھے ایک بار وہ کہیں تشریف لے گئے راستے میں ایک پتھر کی چٹان اوپرکی جانب سرکرسر کے قریب آگئی۔ انھوں نے اللہ کاذکر شروع کردیا تو وہ چٹان دورہٹ گئی پھر خوفناک شیر اور درندے ظاہر ہونے لگے مگر وہ بزرگ نہ گھبرائے اور اللہ کاذکر کرتے رہے۔

جب وہ اللہ کے ولی نماز کیلئے کھڑے ہوئے توایک سانپ ان کے پاؤں سے لپیٹ گیاحتیٰ کہ سارے بدن سے پھرتا ہوا سرتک پہنچا۔ وہ بزرگ سجدے کاارادہ فرماتے تو وہ چہرے سے لپیٹ جاتا وہ سجرے کیلئے سرجھکاتے یہ لقمہ بنانے کیلئے جائے سجدہ پر منہ کھول دیتا مگر اللہ کے ولی اسے ہٹاکر سجدہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے تھے۔جب نماز سے فارغ ہوئے تو شیطان کھل کر سامنے آگیا اور کہنے لگا یہ سار حرکتیں میں نے ہی آپ کے ساتھ کی ہیں آپ بہت ہمت والے ہیں میں آپ سے بہت متاثر ہوا ہوں لہٰذا اب میں نے طے کر لیا ہے کہ آپ کو کبھی نہیں بہکاؤں گا، مہربانی فرماکر آپ مجھ سے دوستی کرلیں،ا س بزرگ نے شیطان کے اس وار کوبھی ناکام بناتے ہوئے فرمایا کہ میں تجھ سے ہرگزدوستی نہیں کروں گا۔
بولااچھا اپنے اہل وعیال کااحوال مجھ سے دریافت کیجئے کہ آپ بعدان پر کیا گزرے گی۔ فرمایا مجھے تجھ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں شیطان نے کہاپھر مجھ سے یہی پوچھ لیں کہ میں لوگوں کو کس طرح بہکاتا ہوں۔ فرمایاہاں یہ بتادو بولا میرے تین جال ہیں ابخل۲ غصہ ۳ نشہ۔
احیاء العلوم میں ہے کہ ایک شخص دعامانگ رہاتھا کہ اے اللہ! میرے پاس صدقہ خیرات کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، بس یہی ہے کہ جو شخص میرے بے عزتی کرے میں اس معاف کردیتا ہوں سرکاردوعالم ﷺ پروحی نازل ہوئی۔
ہم نے اس بندے کو بخش دیا جب آپ کوغصہ آجائے توا ن میں سے کوئی طریقہ اختیار فرمالیں۔
اعوذباللہ من اشیطان الرجیم پڑھیں ۲۔ ولاحولا ولا قوة الاباللہ پڑھیں ۳۔ وضو کرلیں ۴۔ کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں ۵۔ جس پر غصہ آرہا ہوں اس کے سامنے سے ہٹ جائیں۶۔ پانی پی لیں ۷۔ خاموش ہوجائیں۔ اللہ ہمیں ہراخلاقی بیماری سے بچائے اور محبت کو توفیق عطا فرمائے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu