
Ummul Momineen Hazrat Umm Habiba Bint Abu Sufyan RA - Article No. 3546

ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا - تحریر نمبر 3546
آپ کا نکاح رسول پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہو گیا اور آپ رضی اللہ عنہا المومنین بن گئیں
بدھ 11 جنوری 2023
اس کے مرنے کے بعد رسول پاک صلی علیہ وآلہ وسلم نے نجاشی کے ذریعے سے آپ رضی اللہ عنہا کی عدت کے بعد پیغام نکاح بھیجا جو کہ آپ نے قبول فرمایا اور آپ کا نکاح رسول پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہو گیا اور آپ رضی اللہ عنہا المومنین بن گئیں۔
ایک اور روایت کے مطابق آپ رضی اللہ عنہا کا نکاح رسول پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حبشہ میں نہیں بلکہ مدینہ میں ہوا تھا۔رسول پاک صلی علیہ وآلہ وسلم نے نکاح میں آنے کے بعد آپ رضی اللہ عنہا رسول پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کو اپنی سعادت سمجھتی تھیں۔ فتح مکہ سے قبل ایک بار ابو سفیان مدینہ آئے تو انہوں نے سب سے پہلے اپنی بیٹی کے گھر جانے کا قصد کیا ۔ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے اپنے والد کو وہاں پہنچ کر رسول پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے بستر پر نہ بیٹھنے دیا کہ وہ کافر ہیں او ایک کافر ایک نبی کے بستر پرنہیں بیٹھ سکتا۔ آپ رضی اللہ عنہا حدیث پر نہایت شدت سے عمل پیرا ہوتی تھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تاکید کرتی تھیں۔
وفات کے وقت آپ رضی اللہ عنہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بلا کر ان سے عمدہ کلام کیا۔ آپ رضی اللہ عنہا فطر تاً نیک سیرت تھیں۔ آپ رضی اللہ عنہا سے کئی احادیث منقول ہیں ۔آپ رضی اللہ عنہا نے 44 ہجری میں انتقال فرمایا۔ ان کے بھائی معاویہ رضی اللہ عنہا بن ابی سفیان اس وقت حکمران تھے۔ابن عساکر کی روایت ہے کہ آپ رضی اللہ عنہا اپنے بھائی کو ملنے دمشق گئیں اور وہیں آپ کا انتقال ہوا۔ آپ کی قبر دمشق میں ہے لیکن دیگر موٴرخین کے مطابق آپ رضی اللہ عنہا کا انتقال مدینہ میں ہوا اور آپ کی قبر بھی وہیں پر ہے۔ وفات کے وقت آپ رضی اللہ عنہا کی عمر 73 برس تھی۔ حضرت زین العابدین رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ میں نے ایک بار اپنے مکان کا گوشہ کھدوایا تو وہاں سے ایک کتبہ ملا جس پر لکھا تھا۔ یہ رملہ بن صغر کی قبر ہے چنانچہ میں نے اس کو وہیں رکھ دیا۔
عبید اللہ بن حجش سے آپ کی دو اولاد دیں ہوئیں۔ ایک عبداللہ اور ایک حبیبہ۔ حبیبہ نے آغوشِ رسالت میں تر بیت پائی اور عروہ بن مسعود ثقفی رئیس اعظم قبیلہ ثقف کے بیٹے داوٴد سے منسوب ہوئیں۔آپ رضی اللہ عنہا سے بخاری اور مسند احمد کی احادیث مروی ہیں۔ ابوسفیان کے انتقال پر آپ رضی اللہ عنہا نے رسول پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان فرمائی:
”کسی عورت کے لئے جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتی ہے ، یہ جائز نہیں کہ وہ کسی مرنے والے کا تین دن سے زائد سوگ کرے۔ البتہ اپنے شوہر کے لئے چار ماہ دس دن سوگ کرنا چاہیے۔“
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
تلاوت قرآن پاک کے فضائل و مسائل
-
زکوٰة سوشل سکیورٹی کا نظام
-
”غزوہ بدر“یوم الفرقان
-
فتح مکہ کی محبت آمیز اور پرامن خوشبوئیں
-
جمعتہ الوداع ، یوم القدس ، اتحاد امت کا مظہر
-
صدقہ فطر
-
درود شریف اور ذکرالٰہی
-
دجال کا حلیہ اور اسکی جنت و جہنم
-
آئیے ! اللہ کے حضور توبہ کریں
-
حج اسلام کا اہم فریضہ
-
آسان حج قدم بقدم
-
حج کی فرضیت اورفضیلت
-
قربانی سنت ابراہیمی کی عظیم یادگار
-
شعور ذات سے ابھرو مقام ذات کو پاؤ
-
قیامت کی قریبی اور بڑی علامات
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.